متحدہ عرب امارات میں 5 ستمبر عید میلادالنبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
عید میلادالنبیؐ کی عام تعطیل کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں 5 ستمبر بروز جمعہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کراچی: جدید روبوٹک سرجری کے ذریعے 300 کامیاب آپریشن!
وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی کا سرکلر
خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کو اس حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے، جبکہ موقع کی مناسبت سے قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ عرب و اسلامی دنیا کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل
دوسری جانب وزارتِ انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کیلئے بھی 5 ستمبر کو باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ تعطیل ہوگی۔ وزارت نے قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو اس بابرکت موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔








