20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا
آٹا کی قیمت میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں گندم کے بعد آٹا کا تھیلا بھی 400 روپے مہنگا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جعلی دودھ کی سپلائی ناکام، 1ہزار لیٹر جعلی دودھ سے بھرے 10ڈرم تلف کر دیئے گئے
مارکیٹ کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگئی، جبکہ چکی آٹے کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 130 روپے فی کلو ہو گئی۔








