مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی
بھارت میں شدید بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ لگانے کے معاملے پر سات دن میں جواب طلب کر لیا
لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر کٹرا میں ویشنو دیوی کے مندر کے قریب شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 معاشی اعتبار سے ایک بدترین سال ثابت ہوا، جس نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا، حافظ فرحت عباس
ریسکیو آپریشن کی شروعات
میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کا پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف احتجاج کا اعلان
ہلاکتیں اور زخمی
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 30 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زائرین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ماں اور بیٹی کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
موسمیاتی صورتحال کی پیشگوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
احتیاطی تدابیر
اس کے علاوہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








