مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی
بھارت میں شدید بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ارب پتی نے اکیلے ہی فوج کی تنخواہیں ادا کردیں
لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر کٹرا میں ویشنو دیوی کے مندر کے قریب شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد
ریسکیو آپریشن کی شروعات
میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جا کر ایسا لگا کہ کینیڈا میں گھوم رہے ہیں: گپی گریوال
ہلاکتیں اور زخمی
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 30 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زائرین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں رستم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے والے پہلوان پر قاتلانہ حملہ
موسمیاتی صورتحال کی پیشگوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
احتیاطی تدابیر
اس کے علاوہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








