پاک فوج مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ، پنجاب کے 6 اضلاع میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج کی امدادی خدمات
لاہور (طیبہ بخاری سے) پنجاب کے 6 اضلاع میں پاک فوج کل رات سے سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل ہے.
ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
متاثرہ اضلاع
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ اور نارووال اضلاع میں پاک فوج کل رات سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔
عوام کے ساتھ
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے.
کرتار پور کی صورتحال
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرتار پور میں سیلاب کی وجہ سے 200 سے 300 لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے ان لوگوں کی ریسکیو اور ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے، لوکل انتظامیہ کے ساتھ مل کر پاک فوج پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔