مریم نواز کے غیر ملکی دورے، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی

مریم نواز شریف کا جاپان دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ جاپان کے دوران کئی اہم ملاقاتیں کیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تاہم، اس بار موضوع بحث ان کے لباس اور جوتوں کی قیمت بن گیا ہے جو کہ آپ کو بھی دنگ کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: پی ٹی آئی رکن اسمبلی میر اکبر خان کی کامیابی کالعدم قرار
جوتوں کی قیمت کا تنازعہ
شوبز اینڈ نیوز کی ایکس پر جاری معلومات کے مطابق، مریم نوازشریف جب اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کیلئے پہنچی تو انہوں نے معروف برینڈ ’’فیرا گامو‘‘ کے جوتے پہنے جن کی قیمت 27 ہزار 900 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو کہ پاکستانی تقریباً 7.9 ملین روپے بنتی ہے۔ اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
قیمتوں پر بحث
ایکس پر شوبز اینڈ نیوز کے پیج پر کچھ لوگوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ اس جوتے کی قیمت 850 ڈالر ہے۔ شوبز اینڈ نیوز نے جواب دیتے ہوئے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ یہ جوتے اس وقت 17 ہزار 834 ڈالر کے فروخت ہو رہے ہیں۔ اگر امپورٹ ڈیوٹیز شامل کی جائیں تو اس کی قیمت 27 ہزار 900 ڈالر بنتی ہے، جو کہ پاکستانی 79 لاکھ روپے ہیں۔
CM Maryam Nawaz flexing at #WorldExpo2025 in Osaka with @Ferragamo's heels worth [27,900 USD = 7.9 Million PKR]
Please share your thoughts! pic.twitter.com/EZQ5q3KdSM
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) August 24, 2025
یہ بھی پڑھیں: علامہ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال کر گئے
عشائیہ میں شرکت
مریم نواز کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں ممتاز کاروباری شخصیت ’تھکسان شیناوترا‘ نے عشائیہ دیا۔ اس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین پہلی خاتون سابق وزیراعظم ’پائیتو نگترن شینا واترا‘ نے بھی شرکت کی۔ مریم نواز نے اس موقع پر اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
مریم نواز کا لباس
شوبز اینڈ نیوز کے مطابق، اس تصویر میں مریم نوازشریف نے جو ہینڈ بیگ ہاتھ میں تھام رکھا ہے وہ مشہور برینڈ ’کارٹیئر‘ کا ہے جس کی قیمت 12 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ جبکہ انہوں نے ’راجر ویور‘ کے جوتے پہن رکھے ہیں جو کہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے کے ہیں۔ مریم نواز نے اس دوران پاکستانی برینڈ ’پرنیان‘ کا جوڑا زیب تن کیا جو کہ 70 ہزار روپے کا ہے۔
Serving the nation with style and luxury
CM #MaryamNawaz looking amazing in Pakistani brand #ParniyaanByAyesha worth 50K - 70K PKR
@Cartier: €3,900 (~ PKR 12 Lakh)
@RogerVivier: $1,690 (~ PKR 4.7 Lakh) pic.twitter.com/ioHEtVGQhJ— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) August 26, 2025