مریم نواز کے پہناوے پر تنقید، وہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں جن کی امیاں کپڑے پہننا مناسب ہی نہیں سمجھتیں: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا ردعمل
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ "مریم نواز کے کپڑوں پر بات کرنے سے پہلے وہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں جن کی امیاں کپڑے پہننا مناسب ہی نہیں سمجھتیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی"۔ وہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں گرین بس سروس بدستور معطل
پریس کانفرنس کی تفصیلات
ذیشان رفیق اور صہیب بھرتھ کے ساتھ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے جہاں پنجاب کی بات کی، وہیں پاکستان کی بھی بات کی۔ "یہ لوگ کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو غلاظت پر آجاتے ہیں، انہیں گھٹیا بے سروپا باتیں کرنے کی عادت ہے۔ انہیں تو جرمنی جاپان کی سرحد کا پتہ نہیں چلتا تھا، نہ انہیں کوئی بلاتھا، انہیں ہی بہت تکلیف ہوئی۔"
مریم نواز کی تاریخی حیثیت
ان کا مزید کہنا تھا کہ "اللہ نے انہیں صاحب استطاعت بنایا، مریم نواز 80 کی دہائی میں بھی بیرون ملک جاتی تھیں۔ دورہ جاپان میں ان کی فیملی کا سارا خرچ ان کی جیب سے ہوا، ریکارڈ بھی موجود ہے۔ بدتمیزی اور بیہودگی کرنے والے شرم سے ڈوب مریں۔ یوٹیوبر خود بھی تو امپورٹڈ شرٹیں پہن کر بیٹھے ہوتے ہیں۔"