عالمی برادری کو اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر ہسپتال پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی مذمت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس کے النصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی انا طولیہ ڈپلومیسی فورم میں ترک خاتون اول کی دعوت پر کلچرل شو میں شرکت،سٹال کا دورہ

بیان کا مضامین

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے شام پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر ہم بھیڑ بکریوں کی طرح مندر کے اندر داخل ہوئے، شدید گرمی تھی یورپی اور امریکی سیاح لال بھبھوکا چہرے لئے گرمی گرمی پکار رہے تھے.

ہسپتال پر حملے کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے النصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں 5 صحافی اور ایک ریسکیو ورکرز شامل ہیں۔ ہسپتال پر حملہ انسانیت سوز اور سنگین جرم ہے۔ پاکستان النصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل کے جرائم پر عالمی برادری کو صیہونی ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔

شام کی حمایت

ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے روکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...