پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی بینک کے عہدیدار سے ملاقات میں گفتگو

وزیراعظم کا عزم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے مابین ماضی میں صنعت و تجارت کے شعبے میں بھرپور تعاون رہا ہے۔ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بندرگاہ بھاری تباہی

جاپان کے بین الاقوامی تعاون بنک کے ڈائریکٹر جنرل سے گفتگو

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بنک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک معاشی تعاون کی تجدید نو کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں اور بنکوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون : سندھ، پنجاب اور کے پی میں سیلاب کا خدشہ

مختلف شعبوں میں تعاون

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی کی جدت اور پیشہ ورانہ مہارت سے خاطر خواہ استفادہ کر سکتا ہے۔ پاکستان میں بڑے معاشی اور ترقیاتی منصوبوں میں عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار اور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سستی لیبر مارکیٹ بین الاقوامی سرمایہ کار کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے۔

مہمان نوازی پر شکریہ

جاپان کے بین الاقوامی تعاون بنک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے پاکستان میں مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور جاپان کے سرمایہ کاروں اور بنکوں کی پاکستان میں معاشی پراجیکٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...