ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی خوشخبری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے لئے سرکاری وسائل کے استعمال پر ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب
ننھی پری کا استقبال
منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کرپٹو سفارتکاری اور امریکی صدر کیلئے نوبل انعام کی حمایت ٹیرف سے بچنے کی حکمت عملی کا حصہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
نیمل منیب: نام اور تاریخ پیدائش
اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے 'نیمل منیب' رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
مداحوں کی مبارکباد
سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹاسٹوری کا سکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
پہلی دو بیٹیوں کی پیدائش
واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔