ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی خوشخبری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، قومی بیٹرز کی بدترین پرفارمنس، پاکستان کی شکست کا امکان بڑھ گیا
ننھی پری کا استقبال
منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
نیمل منیب: نام اور تاریخ پیدائش
اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے 'نیمل منیب' رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام، مذہبی رواداری اور پیغام پاکستان
مداحوں کی مبارکباد
سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹاسٹوری کا سکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
پہلی دو بیٹیوں کی پیدائش
واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔








