کراچی کے قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والا شخص گرفتار

کراچی میں خوفناک واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ وہ شخص اعتراف جرم بھی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تنخواہ لینے گئی گھریلو ملازمہ کے ساتھ ڈرائیور کی زیادتی، ملزم گرفتار
ملزم کی شناخت
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ملزم کی شناخت سلیم والد عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے کراچی کے علاقے کورنگی کے قبرستان میں حالیہ مدفون خواتین کی قبروں کو کھول کر بے حیائی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شهرقائد میں بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا
اعتراف جرم
ملزم اعتراف جرم کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ: "قبرستان میں قبر کھول رہا تھا کہ پکڑا گیا، میں قبر کھول کر مردے کا کفن اتار کر ہاتھ پھیر رہا تھا، میں اس کے بعد قبر واپس بند کر کے چلا جاتا ہوں، اس سے پہلے تین قبروں پر گیا تھا۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روہڑی کی تقریباً پونے آٹھ سو کلومیٹر طویل لائن مکمل ہوگئی تھی، ان کے ساتھ ہی لاہور سے امرتسر تک کی لائن بھی بن کر تیار تھی۔
سوال و جواب
ویڈیو میں دوسری جانب موجود شخص ملزم سے پوچھتا ہے کہ تمہیں کیسے پتا چلتا ہے کہ قبر خاتون کی ہے؟ جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ: "جس قبر پر تازہ پھول ہوتے ہیں، میں وہ قبر پاوں کی جانب سے کھولتا ہوں اور پھر دیکھتا ہوں کہ قبر خاتون کی ہے یا مرد کی، ہاتھ لگانے کے بعد قبر بند کر کے چلا جاتا ہوں۔"
بریکنگ نیوز
بریکنگ نیوز
کراچی کے کورنگی قبرستان میں حال ہی میں مدفون خواتین کی قبروں میں بے حیائی کرنے والا شخص گرفتار
عوام نے اس شخص پر تشدد بعد پولیس کے حوالے کر دیا pic.twitter.com/Jvx6t1HG9N
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) August 26, 2025