سیلابی صورتحال، ترجمان نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات شیئر کردیں

سیلاب کے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیلابی صورتحال سے پریشان حال پاکستانیوں کے لئے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے دو اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا گیا
امدادی سرگرمیوں میں پیش رفت
وزیراطلاعات اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ تین بڑے پلوں کی مرمت کی گئی، جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں فلڈ یونٹس کام کر رہے ہیں۔ 26 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
راشن اور دیگر امداد کی فراہمی
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں 225 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، جبکہ اس وقت کرتاپور میں ایک بڑا آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ہدایات کے مطابق مکمل طور پر پاک فوج کے دستے ایکٹو ہیں، اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 104 سڑکوں کو کلیئر کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کی تمام سڑکیں کلیئر کی جا چکی ہیں۔