این ڈی ایم اے کی 29 اگست سے 9 ستمبر بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پیش گوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا
بارشوں کا نیا سلسلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہاکہ 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
مون سون بارشیں
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جموں کے اطراف میں 300 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ شدید بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آئی ہے۔