عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم، نجی ٹی وی کا دعویٰ

عمران خان کا جوڈیشل کمیشن سے استعفے کا حکم
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے بطور ممبر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثمر بلور نے اے این پی کیوں چھوڑی؟
کمیٹی میں موجودگی کی بے سود قرار
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی کو بے سود قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
استعفیٰ دینے والے رہنماؤں کی معلومات
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹواریوں کی آسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہدایت
استعفے کی تردید
تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفے کی تردید کردی ہے۔
سیاسی کمیٹی کی ہدایت
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی ہدایت پر تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا۔