روہت شرما کا غلطی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف، وجہ بھی بتا دی

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ کو ذہنی طور پر چیلنجنگ اور مشکل ترین قرار دیتے ہوئے غلطی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیدا ہوتے ہی تین گھنٹے کی عمر میں ہسپتال سے اغوا ہونے والی خاتون 30 برس کی عمر میں چل بسی
روہت شرما کا کیریئر اور کارکردگی
بھارتی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان روہت شرما نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 67 میچز میں 116 اننگز میں 4301 رنز بناچکے ہیں۔ روہت نے ٹیسٹ کیرئیر میں 12 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ تاہم، کچھ مہینے سے روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں اور آج کل شبمن گل بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی
ٹیسٹ کرکٹ کی مشکلات پر روشنی
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں گزارے گئے 5 دن ذہنی طور پر بہت مشکل اور پریشان کن ہوتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع
کلب میچز اور تربیت
دوران گفتگو روہت شرما نے کہا کہ ’ممبئی میں کلب ٹیسٹ میچز بھی 2 یا 3 دن تک چلتے ہیں، یہاں کرکٹرز اسی روٹین میں تربیت حاصل کرتے ہیں، کیوں کہ اس دوران انھیں کم عمر سے ہی طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے اور مشکل حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے کو ریکارڈ آمدن حاصل
کھیل کے ساتھ لطف اندوز ہونے کی یادیں
روہت شرما نے بتایا کہ ’جب میں نے کیرئیر کا آغاز کیا تو میرے لیے یہ صورتحال کھیل سے لطف اندوز ہونے جیسی تھی، کیوں کہ آپ اس وقت تیاری کی اہمیت کو نہیں سمجھ پاتے۔’
یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف کے والد اور سوتیلی والدہ کا پاکستان میں روپوش ہونا: “بین الاقوامی تلاش کے آپریشن کے دوران میں نے انہیں چھپایا تھا”
نظم و ضبط کی اہمیت
روہت نے اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب وقت کے ساتھ آپ سینئر کھلاڑیوں اور کوچز سے ملتے ہیں، آپ کو احساس ہونے لگتا ہے کہ یہ کتنا ضروری ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تربیت ہی دراصل آپ میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہے۔
ریٹائرمنٹ کا دعویٰ
بھارتی میڈیا میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ ان الفاظ میں کیا گیا ہے ’ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہوئے روہت بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ تینوں فارمیٹس سے خود کو منوانے کا ہنر رکھتے ہیں‘۔