150 ملین ڈالر کے طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ کا انڈین رافیل گرنے کا اشارہ

ٹرمپ کا سات طیارے گرنے کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی تنازعے کے دوران سات طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا۔ اس بار انہوں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے طیاروں کی قیمت بھی بتادی جس سے صاف پتا لگتا ہے کہ وہ انڈین طیارے گرنے کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات اور آپ کے سوالات
اوول آفس میں صدر ٹرمپ کی گفتگو
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے تنازعے میں سات طیارے گرے، ہوسکتا ہے کہ یہ نمبر اس سے بھی زیادہ ہو کیونکہ ان کی طرف سے اصل تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طیارے بھی گرائے گئے جن کی مالیت 150 ملین ڈالر تھی۔
تجزیہ کاروں کا ردعمل
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اشاروں اشاروں میں انڈین رافیل طیارے گرنے کا ذکر کیا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایسا کوئی طیارہ نہیں جس کی قیمت 150 ملین ڈالر ہو، البتہ یہ فگر رافیل طیاروں کی قیمت کے قریب ہے۔