مری میں حکمران جماعت ن لیگ کی مرکزی قیادت کی بیٹھک،نئے چیف الیکشن کمشنر اور اہم آئینی امور پر مشاورت مکمل
حکمران جماعت ن لیگ کی قیادت کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت ن لیگ کی مرکزی قیادت نے نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم سیاسی و آئینی امور پر مشاورت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے عملے کے لیے نئی وردی متعارف کرا دی
ملاقات کی تفصیلات
’’جنگ‘‘کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں سابق وزیراعظم اور ن لیگی صدر نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی ہے۔ اس دوران تینوں رہنماؤں نے سیاسی اور آئینی امور سمیت سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات چیت کی، نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔ دوران ملاقات نواز شریف نے شہباز شریف کو سیاسی اور آئینی معاملات پر اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نہیں چاہتا کہ لوگ میرے مرنے کے بعد کہیں کہ وہ دولت مند مرا” بل گیٹس کا 2045 تک 200 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پارٹی قائد کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی تازہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ جس پر نواز شریف نے خیبر پختونخوا اور اب پنجاب میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو تباہ کاریوں سے نمٹنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈرشپ خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے مگر ایک خفیہ قیادت ہونے نہیں دے رہی، وزیر داخلہ
امدادی سرگرمیوں کی ہدایت
نواز شریف نے وزراء اور پارٹی کے اراکین اسمبلی کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت بھی کی ہے۔
مریم نواز کا دورہ جاپان
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو اپنے دورہ جاپان اور طے پانے والے معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔








