پاکستان اور سویڈن کا پارلیمانی رابطوں کے فروغ اور پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل پر اتفاق

ستوک ہوم میں سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی سے سویڈن پارلیمنٹ کے رکن، کرسچن ڈیموکریٹس (KD) پارٹی کے راہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن یوسف آیدن کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی موجود تھے۔ یوسف آیدن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سویڈن آمد پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی، ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی
تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ
سینیٹر عرفان صدیقی نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر یوسف آیدن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سویڈن پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کی تجویز پر تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ سینیٹر صدیقی نے یوسف آیدن اور خارجہ امور کمیٹی کے اراکین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: 57 سالہ ارباز خان اور اہلیہ شورا کے گھر جلد بچے کی پیدائش کی خبریں زیر گردش
پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت
یوسف آیدن نے سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اپنی محنت، قابلیت اور ہنر مندی سے سویڈن کی کمیونٹی میں نمایاں ہیں۔ پاکستان اپنی بڑی منڈی اور محنتی افرادی قوت کی بدولت سویڈن کے لیے ایک اہم ملک ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندووں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع
سینیٹر عرفان صدیقی نے باہمی تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی 40 سے زائد سویڈش کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے سویڈش کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اسی طرح سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات
سفیربلال حئی کا عشائیہ
دریں اثناءپاکستان ہاؤس میں سفیربلال حئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے موقع پر پاکستانیوں سے ملاقات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد ایک نیا پاکستان جنم لے چکا ہے۔ معرکۂ حق کی عظیم فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کو ایک نئی شناخت، مقام اور وقار ملا ہے جس نے اندرون و بیرون ملک ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 40منٹ لائن میں کھڑے رہے
پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع
انہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے دور دیار غیر میں محنت سے اپنا مقام بنانے والے پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت پر بھروسہ رکھیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوری محنت، دیانت داری اور عزم سے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
سفارت خانے کا دورہ
سٹاک ہوم کے ایک روزہ دورے کے دوران، سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان کے سفیر بلال حئی نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سویڈن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کیلئے ہندو جج نے قرآن اٹھا لیا
سینیٹر عرفان صدیقی کا دورہ
سینیٹر عرفان صدیقی اس وقت ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے 5روزہ دورے پر ہیں جس کے دوران ان کی تینوں ممالک کی سفارتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔ سویڈن کے ایک روزہ دورے کے بعد وہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو روانہ ہوگئے جہاں ان کی ناروے میں موجود اہم ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
تاریخی تقریب میں شرکت
وہ 29 اگست کو پاکستان اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے جس کی دعوت ڈینش پاکستانی بزنس کونسل کی طرف سے دی گئی ہے۔ اوسلو اور کوپن ہیگن میں سینیٹر عرفان صدیقی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے。