حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کی کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے تفتان سرکل نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسرائیلی شہر بات یام کے علاقوں کی بحالی میں تقریباً 5 سال کا وقت لگے گا
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں، جنہیں تفتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا تعلق چاغی اور نوشکی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کیلئے آئی ایس پی آر سے اجازت کا نوٹی فکیشن معطل
برآمد شدہ غیرقانونی کرنسی
گرفتار ملزمان سے 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی ٹکے برآمد ہوئے ہیں۔
حوالہ ازم کی اضافی معلومات
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈز، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد ہوئے۔ دوران تفتیش ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔