پاکستان بھارت سے آبی جارحیت کا بھی بدلہ لے گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کی پاکستان میں حالیہ سیلاب پر بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا بدلہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کی تفصیل جاری، کتنے افراد لقمۂ اجل بنے؟ جانیے
بھارتی آبی دہشت گردی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشت گردی پاکستان پر مسلط کی اور پانی چھوڑا ہے، جس سے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر اُس طرح سے اٹھائیں جس طرح بھارتی حملے کا عالمی فورمز پر اٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رہائشی عمارت کے الگ الگ کمروں سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد، ہنگامہ برپا
سندھ اور پنجاب میں نقصان
بھارت کی آبی جارحیت سے پنجاب کے بعد اب سندھ میں سیلاب کا امکان ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، مودی سن لے یہ جارحیت اس کو آئندہ الیکشن میں کامیاب نہیں کرواسکے گی۔
مودی کی حکمت عملی
گورنر سندھ نے کہا کہ مودی کےخلاف پاکستان پر حملہ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں، اس وجہ سے بھارت نے اب پاکستان کو آبی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے مگر پاکستان مودی کی آبی جارحیت دنیا کے سامنے رکھے گا۔ ہم اس آبی جارحیت کا بدلہ لیں گے۔ مودی کی بزدلانہ کارروائیاں اس کی شکست کو ظاہر کرتی ہیں، پاکستان کی قوم حوصلہ مند ہے۔