سیلاب: لاہور ڈویژن میں 500 فوجی افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف، 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم

امدادی کارروائیاں لاہور ڈویژن میں
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 500 فوجی افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
ویڈیو رپورٹ
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حافظ آباد میں اہم ملاقاتیں اور ہدایات
متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ قصور میں متاثرہ علاقوں میں سیلاب میں گھرے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ اب تک 72 دیہات سے لگ بھگ 10 ہزار افراد کی مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقلی کی گئی ہے۔
طبی امداد کے انتظامات
متاثرین کی ضروری طبی امداد کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔