وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سینئر صحافی عامر محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا اظہار رنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر صحافی اور سی پی این ای کے سابق جنرل سیکرٹری عامر محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
عامر محمود کی خدمات
اپنے تعزیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عامر محمود صحافت میں ایک معتبر اور بڑا نام تھے، جنہوں نے آزادی صحافت اور صحافی برادری کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
دعائے مغفرت
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا کرے۔