عامر محمود کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اظہار تعزیت

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سابق سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ
عامر محمود کی خدمات
کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین، خازن یاسر محمود اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عامر محمود پیشہ ور صحافی تھے، جنہوں نے صحافت کا معیار ہمیشہ برقرار رکھا۔ وہ میڈیا کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تعزیت اور دعا
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین