بل گیٹس کا ڈبلیو ایچ او کے ذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان

بل گیٹس کی جانب سے امداد کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے

امداد کا طریقہ کار

گیٹس فاؤنڈیشن یہ امداد عالمی ادارہ صحت کے ذریعے پاکستان کو فراہم کرے گی۔ ڈبلیو ایچ او یہ رقم چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین سیلاب کو طبی سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کرے گا۔ ڈبلیو ایچ او پاکستان کے نمائندہ ڈاپنگ لو نے بروقت امداد کی فراہمی پر گیٹس فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او انسانی جانوں کے تحفظ کےلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امریکی گرین سگنل کے بغیر ہم پر جنگ مسلط کی: ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

سیلاب کی تباہ کاری کی صورت حال

ڈاپنگ لو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے مون سون شدت اختیار کررہا ہے اور قدرتی آفات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

نقصانات کی تفصیلات

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 26 جون سے 27 اگست تک پاکستان میں 802 اموات اور ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، ملک بھر میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے، سیلاب سے 7465 مکانات، 658 کلومیٹر سڑکیں، 238 پل، 7 صحت مراکز تباہ اور 89 مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔ اب تک سیلاب اور طوفانی بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...