خواتین سے دوستی کا تنازع ، کوہاٹ میں 7 دوستوں کو قتل کرنے والے 3 سفاک قاتل گرفتار

سفاک قاتل قانون کے شکنجے میں
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) علاقہ ریگی شینوخیل میں 7 دوستوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل قانون کے شکنجے میں آگئے۔ سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مقتولین کے جنازوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
کیسے ہوا لرزہ خیز قتل؟
سما ٹی وی کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ ریگی شینوخیل میں 17 اگست کو رات کے وقت ایک ہی خاندان کے 7 لڑکوں کا لرزہ خیز قتل ہوا تھا۔ ایک ہی فیملی کے 9 افراد تانڈہ ڈیم سے سیر کے بعد رات گئے واپس آ رہے تھے جب راستے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے 7 جاں بحق، ایک زخمی اور ایک معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔
قتل کی وجوہات
ملزمان نے خواتین سے دوستی کے تنازع پر 7 دوستوں کو قتل کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزمان مقتولین کے محلے دار تھے اور انہوں نے ساتوں افراد کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔