نواز شریف نے برملا کہا کہ ہندوستان ہوش کے ناخن لے گا اور کشمیریوں کی تحریک خودارادیت کو دبانے کیلئے جنگ مول لینے سے گریز کریگا

مصنف
رانا امیر احمد خاں
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس وارڈنز کے لیے سڑک اے سی والے کیبن بنا دیے گئے، ویڈیو
قسط
139
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے
خاکہ پروگرام و لائحہ عمل برائے مسلم لیگ لائیرز فورم
تنظیمی امور
- مسلم لیگ لائیرز فورم کا آئین آئندہ ایک ماہ میں تیار کر کے ملک بھر کے شہروں میں مسلم لیگ لائیرز فورم کے کنوینر نامزد کئے جائیں۔
- لائیرز فورم کی ممبر شپ پاکستان بھر میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹ و سپریم کورٹ، تمام صوبوں اور پاکستان کی سطح پر ماہِ دسمبر 1995ء تک مکمل کی جائے اور مارچ / اپریل 1996ء تک تمام سطحوں پر عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔
پروگرام و لائحہ عمل
مسلم لیگ وکلا ء لائیرز فورم کی تمام سطحوں پر عاملہ کی جانب سے درج ذیل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو عدلیہ سے متعلقہ امور اور اہم قومی مسائل پر پروگرام و لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے عملی کام کریں:
- کمیٹی / کمیشن برائے تنظیمی امور مسلم لیگ لائیرز فورم
- فنانس کمیٹی برائے فراہمی مالی وسائل
- کمیٹی برائے قانون کی حکمرانی کا حصول
- کمیٹی برائے عدلیہ کی آزادی کے مسائل و امور
- کشمیر کمیٹی
- کمیٹی / کمیشن برائے قومی معاشی و اقتصادی مسائل کا حل
- کمیٹی / کمیشن برائے قومی سماجی امور و مسائل
- کمیٹی برائے رہائی سیاسی اسیران
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: سڑکیں کنٹینرز سے بند، موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی، فوج کی طلب
مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کا بیان
رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ نے پریس کے نام ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح 1971ء میں پیپلز پارٹی کے بانی صدر ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل یحییٰ جیسے فوجی آمر کے ساتھ ملکر اس وقت کی اکثریتی پارٹی کے لیڈر مجیب الرحمان کے خلاف مشرقی پاکستان میں ملٹری ایکشن کرواکے بھارت کو مشرقی پاکستان پر حملہ آور ہونے اور پاکستان کو دولخت کرنے کی سازش کی تھی۔ اسی طرح آج بے نظیر بھٹو ہند بھارت کو ترغیب دے رہی ہیں۔ لیکن صدر پاکستان مسلم لیگ اور قائد حزب اختلاف محمد نواز شریف کے اس برملا اعتراف و انکشاف کے بعد کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ ہندوستان ہوش کے ناخن لے گا اور کشمیریوں کی تحریک خودارادیت کو دبانے کے لئے جنگ مول لینے سے گریز کرے گا۔
(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔