پل گرنے سے پسرور، سیالکوٹ کا زمینی رابطہ منقطع

سیالکوٹ میں پل گرنے کا واقعہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پسرورسیالکوٹ روڈ پر گنہ کے قریب واقع پُل شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلے کے دباؤ کے باعث گر گیا، جس کے بعد پسرور اور سیالکوٹ کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، تحقیقات ہونی چاہئیں ڈی چوک کو ہی کیوں جانے کیلئے چنا گیا، شوکت یوسفزئی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے سے پل کی بنیاد کمزور پڑ گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ اچانک زمین بوس ہوگیا۔ واقعے کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں جھگڑکے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن جانے والا بچہ جاں بحق
انتظامیہ کی کارروائیاں
انتظامیہ نے علاقے کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ شاہرات کی انجینئرنگ ٹیم اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے اور عارضی راستہ بحال کیا جا سکے۔
حفاظتی تدابیر
ریسکیو حکام کے مطابق خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔