سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے”وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیولنک خطاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب کیا ہے۔ صوبہ بھر میں سیلاب کے دوران بروقت اقدامات پر انتظامیہ اور ریسکیو کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب کے دوران جانی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کو مکمل کر کے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہروں اور دیہات کے درمیان منقطع رابطے عارضی طور پر فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا
ریسکیو اور ریلیف کے لیے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سارے وسائل ریسکیو اور ریلیف کے لیے مختص کیے جائیں۔ ریسکیورز نے جان پر کھیل کر لوگوں کو بچایا۔ ریسکیورز کو 50 ہزار روپے انعام کی فراہمی یقینی بنائیں۔ تقریباً 4 دہائیوں بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس قدر سیلاب دیکھنے میں آیا۔ مون سون میں غیر متوقع بارشیں ہوئی، کئی علاقوں میں مسلسل بارش برستی رہی۔ گھروں، لایو اسٹاک، فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات تیار کی جائیں۔ عوام کو سیلاب کی آمد سے قبل بروقت انخلاء پر آمادہ کیا جائے۔ لوگوں کو لاؤڈ سپیکر اور مساجد میں اعلانات کر کے پانی کی آمد سے پہلے مطلع کیا جائے۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کا بروقت اور بحفاظت انخلاء یقینی بنایا جائے۔ ہنگامی صورت حال میں لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور نتیجہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان
انتظامی ذمہ داریاں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی وسائل کو اکٹھا کرکے استعمال کرنا ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔ ستلج، راوی اور چناب میں توقع سے بہت زیادہ پانی آیا۔ بھرپور نکاسی نہ ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے لیکن اپنی تیاری مکمل ہونی چاہیے۔ لاہور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے۔ مختلف اضلاع میں بروقت انخلاء سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔ عوام مشکل میں ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے۔ ریلیف کیمپ کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔ ادویات، کھانا اور ٹینٹ وغیرہ بھی مہیا کیے جائیں۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال میں سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کے لیے بھیجے جائیں گے۔
بیماریوں سے بچاؤ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور سکن کے امراض کے لئے ادویات کا بھرپور اسٹاک ہونا چاہیے۔ موسم کی صورتحال سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔ عوام کو سیلابی پانی میں جانے سے روکنا چاہیے۔ لوگوں کے گھروں، فصلوں، پراپرٹی اور لایو اسٹاک کے نقصانات کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے چارے اور پانی وغیرہ کا بندوبست کیا جانا چاہیے۔ لایو اسٹاک کے ڈاکٹر اور عملہ مویشیوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائے۔