اس سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت نہیں کہا جاسکتا، خواجہ آصف

سیلابی صورتحال کی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلابی صورتحال کو بھارت کی آبی جارحیت نہیں کہا جاسکتا۔ سیلابی ریلوں سے متعلق بھارت کی شرارت کے کوئی ثبوت نہیں۔ بھارت نے دو بار سیلاب کی پیشگی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اپنے ہی 2 شہریوں کے سر قلم کردیئے
بھارت کی طرف سے پیشگی اطلاع
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پروٹوکول کے مطابق دوبار سیلاب کی پیشگی اطلاع دی۔ بھارت ہمیشہ سے ہی سیلاب کی پیشگی اطلاع دیتا رہا ہے۔ بعض اوقات عین سیلاب کے وقت وارننگ دیتا ہے۔
پانی کی ریلیز کا معاملہ
وزیر دفاع کے مطابق بھارت نے اس بار ڈیم سے پانی ریلیز کرنے کے بعد بھی بتایا۔ ہم بھی ڈیم سے پانی ریلیز کرتے ہیں۔ اگر نہ کریں تو آبادی کو خطرہ ہوتا ہے۔