پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 9ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش، 73 ممالک کے نمائندوں کی شرکت، پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
مون سون بارشوں کا نواں سپیل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں شدید تلخ کلامی
متاثر ہونے والے اضلاع
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی، اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
ریلیف کمشنر کی ہدایات
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔
نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز دنیا سے باہر نکلے تو بڑی دیر تک سارے منظر ذہن میں نقش رہے، ایسا لگتا تھا جیسے وقت ٹھہر گیا تھا اور ہم خوابوں کی دنیا میں گھوم رہے تھے.
احتیاطی تدابیر
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کے لیے اہم ہدایت
شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں。