پی سی بی کا انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا تعلیمی پروگرام

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) بچوں کے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کوکرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کی سہولت بھی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اکیڈمی کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکے مطابق بچوں کو سال بھر کیلئے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور ان کے تعلیمی اخراجات بھی پی سی بی اٹھائے گا۔ چاروں شہروں سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم حاصل کریں گے اور کرکٹ بھی سیکھیں گے۔

اکیڈمیز کی تفویض

سیالکوٹ اکیڈمی انڈر 15 بچوں کے لئے ہو گی، فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کیلئے مختص ہوگی، ان اکیڈمیز کیلئے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی پر کیا جائے گا۔

اخراجات کا احاطہ

ان اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے سکول، کالج سمیت تمام اخراجات کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کیلئے مختص ہو گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...