کیریبین لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے
روماریو شیفرڈ کی شاندار کارکردگی
جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ میں حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکے لگاکر 22 رنز بنا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا
میچ کا تناظر
یہ منفرد لمحہ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: آشنا نے شوہر کے سامنے حاملہ بیوی کو قتل کردیا، شوہر کے جوابی وار میں آشنا بھی مارا گیا
بولر کا کردار
میچ کا پندرہواں اوور کرنے والے بولر اوشانے تھامس نے متعدد نوبالز اور وائیڈ بال کیں۔ اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ ایکسٹرا کور پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم وہ نو بال قرار پائی۔
Shepherd showing no mercy at the crease!
Five huge sixes to start the charge! #CPL25 #CricketPlayedLouder
#BiggestPartyInSport #SLKvGAW #iflycaribbean pic.twitter.com/6cEZfHdotd— CPL T20 (@CPL) August 27, 2025
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کے سپیشل بچوں کے لیے خصوصی اقدامات، صحت کی جانچ، آئی ٹی کورسز، کیمرہ مانیٹرنگ، کمپیوٹر لیب، مفت لیپ ٹاپ
کیریئر کی ایک اور کامیابی
اگلی گیند وائیڈ قرار دیے جانے پر فری ہٹ برقرار رہی۔ اس کے بعد تھامس نے مزید دو مسلسل نو بالز کیں جن پر شیفرڈ نے دو لگاتار چھکے جڑ دیے۔
پھر اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا لگا دیا، یوں مجموعی طور پر ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنے۔
آخری نتائج
واضح رہے کہ شیفرڈ نے 34 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی ٹیم فتح حاصل نہ کرسکی۔








