لاہور، گلشن راوی میں کوڑے دان میں بچے کی لاش ملنے کا معمہ حل

لاہور میں نومولود کی لاش کا معمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ویٹی کن میں پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
پولیس کی فوری کارروائی
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری اپنے ملک میں روزگار کی خاطر قیام کرنے والے تیسری دنیا کے لوگوں کو بہت تنگ کرتے ہیں اور ذہنی اذیت دے کر مسرت حاصل کرتے ہیں
ملزم کی گرفتاری
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر بہاولپور کا بھارت کے میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ
تفتیش کا عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اس کی ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی جلد پولیس کی تحویل میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سُندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد، وزیر اقلیتی امور سردار رمیشن انگھ اروڑہ نے کیک کاٹا
شواہد کی بنیاد پر کارروائی
ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کیا جائے گا تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عزم
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔