دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، وزیراعلیٰ مریم نواز صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا دریائے راوی کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کے باعث وزیراعلیٰ مریم نواز صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکواڈور میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک
پانی کا بہاؤ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 83 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا ہے۔ آج دوپہر راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا
سیلاب کی صورتحال
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے راوی پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شاہدرہ کے مقام کا دورہ کرنے کے لیے کشتی میں روانہ ہو گئیں۔
محفوظ مقامات پر انخلا
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ راوی کے قریبی علاقوں سے ایک ہزار 208 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ آبادی کا انخلا مکمل ہو چکا ہے، انسانی جانوں کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔ راوی برج کے نیچے سے تیز پانی گزر رہا ہے، اور تمام محکمے چوکس ہیں۔








