آئی فون 17 کو 9 ستمبر کو متعارف کروایا جائے گا، کمپنی کے سربراہ نے تاریخ کی تصدیق کر دی

ایپل کا نیا آئی فون 17 کا متوقع اعلان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں کمپنی کے نئے آئی فون 17 پیش کیے جانے کا امکان ہے، کمپنی کے سربراہ نے 9 ستمبر کو اہم ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ہر سال ستمبر میں نئی پیشکشیں
تفصیلات کے مطابق ایپل عام طور پر ہر سال ستمبر میں ہی نئے فونز متعارف کراتا ہے، اس سے قبل ستمبر سے دسمبر کے درمیان ہی فونز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔ اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں آئی فون 17 کے تمام ماڈلز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برفیلی ہوا جسم کو چھری کی طرح کاٹ رہی تھی، شکار کی تھرل میں سردی کا احساس ذرا کم ہی تھا، ہلکی ہلکی دھند، رات کا پہلا پہر ہر طرف سناٹا، 2 ہی آوازیں تھیں
آئی فون 17 کے نئے فیچرز
آئی فون 17 کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون کے 15 سال مکمل ہونے پر کچھ نئے فیچرز کے ساتھ فونز کو پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون 17 ایئر کے نام سے ایسا ماڈل بھی متعارف کرائے گی، جس کے بیک پر صرف ایک ہی 48 میگا پکسل کا کیمرا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ڈیزائن میں تبدیلی
مذکورہ ماڈل کے آئی فون کو ماضی میں پیش کیے جانے والے تمام فونز کے مقابلے پتلے ڈیزائن میں پیش کیے جانے بھی امکان ہے۔ اسی طرح چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون ایک بار پھر اپنے کیمرا سیٹ اپ ڈیزائن تبدیل کر سکتا ہے۔
نئے سیکیورٹی فیچرز
علاوہ ازیں اس بار آئی فونز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمیت سیکیورٹی کے متعدد نئے فیچرز بھی دیے جانے کا امکان ہے۔