نارنگ منڈی کا سرحدی گاؤں پرانا جنڈیالہ کلساں امداد کا منتظر، سینکڑوں افراد سیلاب میں پھنس گئے

مریدکے میں سیلاب کی صورتحال
مرید کے (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل مریدکے نارنگ منڈی کا سرحدی گاؤں پرانا جنڈیالہ کلساں امداد کا منتظر ہے۔
مقامی لوگوں کی مشکلات
سینکڑوں مرد، خواتین، بچے اور مویشی سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کوئی ریسکیو ٹیم تا حال نہ پہنچ سکی۔ بعض لوگ دریا کے پار بارڈر کی طرف بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
نقصان کی شدت
گاؤں کے پرائمری سکول کی چاردیواری بھی منہدم ہو چکی ہے۔