بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے گاڑی میں سوار پوری فیملی دریا میں بہہ گئی
خاندانی حادثہ دریا میں بہنے کا سبب
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
واقعہ کا پس منظر
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’، وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری قیادت کو بھرپور جوابی کارروائی کی ہدایت
حادثے کی تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کے سری لنکن کرکٹرکمار سنگھاکارا کیساتھ افیئر کی خبروں پر اداکارہ کے قریبی ذرائع کا موقف آگیا
نقصانات اور ریسکیو کی کوششیں
پولیس کے مطابق وین میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بچا لیا۔
مرنے والوں کی شناخت
پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم ایک لاپتا بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔








