ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے: شرجیل میمن

کراچی میں سیلابی صورتحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے، ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے، صوبائی حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کل کشمیر اپنے عوام کی مرضی کے مطابق پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے، تو تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیر اعلیٰ کا فعال کردار
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ تمام صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، وزیر آبپاشی کو فیلڈ میں بھیجا ہوا ہے وہ بیراج کا دورہ کر رہے ہیں۔ اگر بارشیں ہوگئیں تو اس کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ اور محکمے کے تمام افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانی چھوڑنا مودی کو مہنگا پڑے گا، معصوم لوگوں کی بددعائیں انہیں جینے نہیں دیں گی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
ہدایات اور تیاریاں
تمام اراکین اسمبلی کو بھی اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلیف کی صورت میں تمام بنیادی سہولتوں کا سامان ہے، کشتیوں کا بھی انتظام کیا ہوا ہے، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ نے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا ہے، 2010ء کے سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی برائیوں کے خلاف تحریکیں منظم کی جا سکتی ہیں اور اگر سیاسی جماعتیں عوامی ایشوز پر کام کرنا شروع کر دیں تو معاشرے کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں
پنجاب میں تباہی کا ذکر
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو تباہ کاری ہوئی ہے ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں، پنجاب کو ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈیم بنانے سے متعلق تحفظات
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم بنانے سے متعلق 3 صوبے اسمبلی میں قرارداد سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، ڈیم ہوتا تو بھی آفات سے بچا نہیں جا سکتا، قدرتی گزرگاہوں پر آبادی یا سوسائٹی قائم نہیں ہونی چاہیے۔