لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کنٹرول سینٹر قائم، عملے کی چھٹیاں منسوخ، 24 گھنٹے ہنگامی بنیادوں پر کام ہوگا

لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کنٹرول سینٹر کا قیام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا اور تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھے گا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی ڈیوٹی کے پیشِ نظر افسران اور عملے کی تمام تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کنٹرول سینٹر لیسکو ہیڈ کوارٹرز پی ڈی سی میں قائم کیا گیا ہے جو لمحہ بہ لمحہ بجلی کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی کرے گا اور فوری اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے جا رہا ہے ۔۔۔؟ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان آ گیا

تین شفٹوں میں کام کرنے والا کنٹرول سینٹر

مزید برآں، کنٹرول سینٹر میں تین شفٹوں پر مبنی نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ 24 گھنٹے نگرانی کی جا سکے۔ ان شفٹوں میں لیسکو کے اعلیٰ افسران تعینات ہیں، جن میں چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ، چیف انجینئر پی ایم یو، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی، چیف انجینئر آپریشن اینڈ مینٹیننس، چیف انجینئر ٹی ایس اور چیف انجینئر پی آئی یو شامل ہیں۔ یہ افسران اپنی شفٹ کے دوران بجلی کی فراہمی اور سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھیں گے اور فوری اقدامات کریں گے۔

عوام کی خدمت میں لیسکو کی تیاری

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو کے تمام افسران اور عملہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سیلابی صورتحال میں ہماری اولین ترجیح بجلی کی بحالی اور متاثرہ صارفین کی مشکلات کم کرنا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی فراہمی کے پیش نظر مرکزی دفاتر اور لیسکو ریجنل سٹورز میں میٹیریل کی کوئی کمی نہیں ہے، سیلابی صورتحال بہتر ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد بحالی کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...