سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس، سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

سعید غنی کے بھائی کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی، چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حج پر جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ کمی: خرچ کا سن کر لوگ اپنا فارم واپس لینے پر مجبور ہوگئے

تشدد اور دھمکیاں دینے کا کیس

ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے کا کیس انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوا، جس دوران فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وقار عباسی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

عدالت کی برہمی

عدالت نے استفسار کیا کتنے لوگوں کے 161 کے بیانات قلنمبد کیے گئے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو افراد کے 161 کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ جج نے پوچھا بتائیں کیا پیشرفت کی ہے آپ نے؟ مزید ریمانڈ کا کیا کریں گے؟ ابھی تک تو کچھ نہیں کیا آپ نے، کہاں ہیں آپ کے سراغ رساں کتے؟ زندہ بھی ہیں یا مرگئے؟ وہ سراغ رساں کتے ہی ہیں یا کچھ اور ہیں؟ وہ چرس پکڑنا جانتے ہیں؟ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے پوچھا کہاں ہے سی آئی اے، ایس آئی یو، سب مر گئے ہیں؟ آپ لوگوں کو صرف عام آدمی کو تنگ کرنا آتا ہے؟

تفتیشی افسر کی سرزنش

جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کیا آپ اس کیس کے بعد ڈی ایس پی بن جائیں گے؟ ایک جج نے بھی نمبر پلیٹ کی درخواست دی ہوئی ہے؟ لوگوں نے نمبر پلیٹ کے لیے درخواست اور پیسے بھی دیے لیکن ذلیل ہو رہے ہیں؟۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی نے ابھی گواہ پیش نہیں کیے، جس پر جج نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا مدعی گواہ پیش نہیں کر رہا تو کیا تم اس کے ملازم ہو؟ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...