آئندہ سال مون سون رواں برس کے مقابلے میں 2 ہفتے پہلے شروع ہو جائے گا، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے ماحولیات کی تشویش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے محکمہ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سب سے بڑا خطرہ اس وقت سامنے آئے گا جب یہ پانی پنجند پہنچ کر سندھ میں داخل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کہو تو لوٹ جاتے ہیں!۔۔۔
مون سون کا متوقع اثر
آئندہ سال مون سون رواں برس کے مقابلے میں 2 ہفتے پہلے شروع ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال مقبوضہ کشمیر اور بھارتی مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ کچھ کم ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں داخل ہونے والے پانی میں قدرے کمی آئی ہے، تاہم اصل تشویش اس وقت ہوگی جب یہ ریلے آگے بڑھیں گے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آئندہ برس پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مزید شدت کے ساتھ جھیلنا پڑیں گے، کیونکہ مون سون رواں سال کے مقابلے میں 2 ہفتے پہلے شروع ہو جائے گا، اس کی مدت بھی طویل ہوگی اور زیادہ اسپیل بھی آسکتے ہیں۔