لودھراں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب

فوج کی طلبی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوج طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: کینگرو کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں، ہائبرڈ نظام پاکستان میں اپوزیشن کا خاتمہ چاہتا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

امدادی کاروائیاں

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی فوج طلب کی گئی تھی۔ حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب پنجاب فیصل آباد پہنچ گئیں، الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ

سول ڈیفنس کی کوششیں

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار سے زائد سول ڈیفنس رضاکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ سیلابی علاقوں میں سول ڈیفنس پنجاب کے ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے عوام اور ان کے مویشیوں کی محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقلی میں پیش پیش ہے۔

حکومتی اقدامات

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سول ڈیفنس پنجاب شہریوں کا دوست اور مددگار ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...