سب کو رضاکار بن کر قوم کو مشکل سے نکالنا چاہیے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کا اظہار افسوس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)‏ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان اور رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات، کروڑوں روپے کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیئے گئے

ریلیف کے حوالے سے ہدایات

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے مرکزی، صوبائی اور دیگر ذمہ داران سے رابطہ کیا، معلومات لیں اور ریلیف کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پانی چھوڑنے پر ستلج کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستیاں زیر آب، لوگ بے گھر

ماحولیاتی تبدیلیوں کا اثر

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں بڑی تباہی کے بعد اب پنجاب سیلاب کی زد میں آ چکا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سب مل کر اور دیگر وابستگیوں کو پسِ پشت ڈال کر متاثرین کی خدمت کریں، اور اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن بہترین پلیٹ فارم ہے۔ تمام افراد کو رضاکار بن کر قوم کو مشکل سے نکالنا چاہیے۔

بچاؤ اور بحالی کی سرگرمیاں

امیر جماعت نے کہا کہ الخدمت کے بڑے پیمانے پر بچاؤ اور بحالی (ریسکیو اور ری ہیبلی ٹیشن) کے آپریشنز جاری ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ایسے میں سب کو آگے بڑھ کر خدمت کے اس سفر کا حصہ بننا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...