دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، میٹرو بس لاہور کے 2 مرکزی اسٹیشنز بند

دریائے راوی میں سیلاب کے خدشات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشات کے پیشِ نظر بڑا فیصلہ۔۔ میٹرو بس کے 2 مرکزی سٹیشنز فوری طور پر بند کر دیے گئے۔ نیازی اڈہ میٹرو بس سٹیشن اور شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن ہر قسم کے مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
سیکیورٹی انتظامات
انتظامیہ کے مطابق دونوں سٹیشنز پر مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی نفری تعینات کر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے متبادل سٹیشنز استعمال کریں۔
مزید سیلابی خطرات
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بلند سطح کا پانی داخل ہونے کے خدشات ہیں جس سے مزید سیلابی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اونچے درجے کے سیلابی الرٹ کے بعد میٹرو بس سروس کے مزید حصے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔