سیلابی صورتحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 وزرا ءکی مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں لگادیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کیلئے وزراء کو فیلڈ میں جانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کیوں امریکی ٹیرف کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں؟ حکومت کی طرف سے چیئرمین ماؤ کی تصاویر شیئر کرنے کا کیا مطلب ہے؟
وزراء کی تعیناتی
مریم نواز نے پنجاب کابینہ کے 12 وزرا کی مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں لگادیں۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کو لاہور اور شیخوپورہ کے دورے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ قدرت کا انتقام ہے، فواد چودھری
اضلاع کی نگرانی
بلال یٰسین کو ننکانہ صاحب اور قصور، خواجہ عمران نذیر فیصل آباد ڈویژن کی نگرانی کریں گے۔ چودھری شافع حسین کو گجرات، کاظم علی پیرزادہ کو بہاولپور کے دورے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت پر تنقید کرنے والے گلوکار سزائے موت کے بعد جیل سے رہا ہو گئے
دیگر وزراء کے دورے
اسی طرح شیر علی گورچانی کو ڈی جی خان، عاشق کرمانی کو ساہیوال ڈویژن پہنچنے کی ہدایت، ذیشان رفیق اور رمیش سنگھ اروڑا کو گوجرانوالہ ڈویژن، صہیب بھرتھ کو سرگودھا، رانا سکندر حیات کو ملتان، بلال اکبر خان کو منڈی بہاالدین اور حافظہ آباد کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔
فوری کاروائیاں
تمام وزراء کو فوری علاقوں کے دورے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ فلڈ رسپانس میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








