اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ کا الزام، ٹک ٹاکر خرم گجر گرفتار

لاہور میں ٹک ٹاکر کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دے دی
فراڈ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم خرم گجر نے اوور سیز پاکستانی رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے۔ ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو خرم گجر انکاری ہو گیا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
پولیس کارروائی
سٹی 42 کے مطابق رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے خرم گجر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید شواہد بھی سامنے لائے جائیں گے۔