پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی قومی اسمبلی کی دونوں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

شہریار آفریدی کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی کی دونوں قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر دونوں کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کے استعفے
’’جنگ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 ارکانِ قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرا دیے ہیں۔ بیرسٹر گوہر، فیصل امین گنڈاپور، علی اصغر، اور دیگر ممبرانِ اسمبلی نے استعفے اسپیکر چیمبر میں جمع کرائے۔ جنید اکبر کا پی اے سی سے استعفیٰ بھی اسپیکر آفس میں پہنچا دیا گیا۔ عامر ڈوگر اور شیخ وقاص اکرم نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ جمع کروا دیا۔ شہریار آفریدی اور آصف خان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی اسپیکر آفس میں جمع کرائے گئے ہیں۔