وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

نئے ضلع پہاڑ پور کی تشکیل

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو 2 ضلعوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کونئے ضلع پہاڑ پور کے بارے میں فزیبلٹی رپورٹ 3 دنوں میں بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شعبۂ صحت کے 21 منصوبوں کے لیے بھی رقم مختص

نئے ضلع کی رپورٹ کی تیاری

سما ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو نیا ضلع پہاڑ پور بنانے کی رپورٹ سفارشات کے ساتھ بھجوانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جس میں مالی اور انتظامی تقسیم کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ رپورٹ میں نئے ضلع کے صدر مقام، رقبے، آبادی اور تحصیلوں کی سفارشات تیار ہونگیں۔ پہاڑ پور ضلع کن نیبرھڈ کونسلز، ویلج کونسلز اور پٹوار حلقوں پر مشتمل ہوگا اس کی تفصیل بھی دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے 14 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو عملی شکل دینے کے باضابطہ کام شروع کروا دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...