ملتان شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے قریب روڈ میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ

ملتان میں سیلابی صورتحال
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے قریب روڈ میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک
ضلعی انتظامیہ کی اطلاع
سما ٹی وی کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کا بڑا ریلہ اگلے ایک سے دو روز میں ملتان میں داخل ہوگا، جس کی شدت 8 لاکھ کیوسک سے زیادہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین سکور حاصل کرلیا
جنوبی روڈ کی تیاری
ملتان شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا روڈ کو بم سے توڑنے کے لیے گڑھے مار کر نشاندہی کی گئی ہے۔ روڈ کے اطراف میں گڑھے لگا کر نشانات لگا دیے گئے ہیں۔
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ 2014 میں بھی اسی مقام پر روڈ میں شگاف ڈالا گیا تھا۔